تعارف

ادارہ دینیات ایک رفاہی ادارہ ہےجو 2004 سے بچوں،مرد اور عورتوں میں بنیادی علم دین اور اخلاقی تعلیم کوقرآن و حدیث کی روشنی میں عام کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔اس سے ہر مسلمان اسلامی احکام کے مطابق زندگی گذارےگا،اچھا انسان بنے گا۔پوری انسانیت کو فائدہ پہچانے والا بنے گا اور دنیا و آخرت میں کامیاب ہوگا۔

اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کی دنیا اور آخرت کی کامیابی دین اسلام میں رکھی ہے۔دین اسلام ہمیںایمانیات،عبادات کے ساتھ ساتھ پاکیزہ معاملات،حسن معاشرت اور عمدہ اخلاق سکھاتاہے،جس سے وہ ایک اچھا انسان بنتاہے۔اس لیے ہر مسلمان پر فرض ہے کہ اسکول،کالج اور دوسرے کاموں میں سے اپنا کچھ وقت فارغ کریں اور دین اسلام کی تعلیم حاصل کریں۔

دین اسلام کی بنیادی تعلیم امت تک پہنچانے اور عمل پر کھڑا کرنے کے لیے منظم مکتب بہترین ذریعہ ہے۔

لہٰذا مختلف اداروں اور مسجدوں کے ذمہ داران اور علماء کرام کو چاہیے کہ آپس میں مل کر محنت و کوشش کریں اور جگہ جگہ منظم مکتب قائم کریں،اس طرح ایک اچھے نظام کے ساتھ کام شروع کیا گیا تو پوری امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کلمہ نبی کریم حضرت محمدﷺ کا لایا ہوا دین امت کے ہر کچے پکے مکان میں بہت ہی آسانی سے پہنچے گااور ہر انسان دنیا و آخرت میں کامیاب ہوگا۔

ادارۂ دینیات نے 10 سال کی محنت اور تجربے سے منظم مکتب قائم کرنے کے لیے نظام،نصاب،طریقۂ تعلیم اور نگرانی کی ترتیب بنائی ہے، جو ہر تعلیمی ادارے کے لیے نہایت ہی ضروری ہے۔

منظم مکاتب قائم کرنے کے لیے ادارہ دینیات سے رابطہ کریں۔

اس کے علاوہ ادارہ دینیات اور بھی کئی غیر سیاسی سماجی کاموں میں حصہ لیتاہے،ہسپتال،اسکول،نابینا،بیوائیں جیسے سماجی کام۔۔۔ہر مذہب اور قوم کے لوگوں کی مدد اور خدمت کر رہاہے۔

اللہ تعالیٰ ہماری اِس کوشش کو قبول فرمایا اور ہمارے لیے ذاخر آخرت بنائے . آمین.