منظم مکتب

مکتب اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں ناظرۂ قرآن پڑھانے کے ساتھ ساتھ بنیادی علم دین سکھایا جاتاہو،جس کا نظام عمدہ ہو،جس میں مستند و معتبر نصاب پیار و محبت بھرے انداز میں اجتماعی طور پر سکھایا جاتا ہو کہ طلبہ کو پڑھنے میں مزا آئے اور اس کو معیاری بنانے کے لیے نگرانی بھی کی جاتی ہو،جس مکتب میں یہ چار چیزیں ہوں گی وہ مکتب منظم کہلائے گا۔

اگر جگہ جگہ صحیح ترتیب کے ساتھ منظم مکتب قائم کیے جائیں گے تو امت کا ہر فرد مکتب کے ذریعہ بنیادی دین سیکھے گا اور اس پر عمل کر کے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوگا۔

مکتب منظم کیسے کریں؟

منظم مکتب میں چار چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔

  •  System  نظام
  • Syllabus نصاب
  • Method of Teaching طریقۂ تعلیم
  • Supervise نگرانی

ادارۂ دینیات گذشتہ دس سال سے منظم مکتب قائم کرنے کے لیے اجتماعی محنت کر رہا ہے اور مکتب کا ایک مکمل اور مفید نظام بنانے کی کوشش کر رہا ہے،اور اللہ کے فضل وکرم سے جہاں جہاں صحیح ترتیب کے ساتھ مکتب شروع کیا گیا ہے ،وہاں بڑی تعداد میں طلبہ بنیادی دین سیکھ کر اس پر عمل کرنے والے بن رہے ہیں۔

DAILY POST روزانہ كے اسباق